حیدرآباد۔ آندھرا پردیش پولیس نے معروف ماوسٹ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں ملوث ماوسٹ کمانڈر وی کملیشور راؤ کو گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ ماوسٹ 24 مقدمات میں ملوث ہے جو مڈکولہ منڈل کا ساکن ہے۔ کملیشور راؤ گذشتہ 6 برسوں تک سی پی آئی ماوسٹ کیلئے خدمات انجام دے چکا ہے۔ وہ 4 قتل کے علاوہ کئی دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ سال 2013 میں اس نے پی پرساد اور پی سریکانت کے قتل میں ملوث تھا جبکہ سال 2014 میں سندری کرلہ کے قتل میں بھی ملوث بتایا گیا ہے۔ 2014 میں بالا کرشنا نامی شخص کے قتل میں مطلوب تھا ۔ قتل کے علاوہ وہ سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ اس نے پرجا کورٹ ( عوامی دربار ) کا اہتمام کیا اور ان پرجا کورٹ میں عوام کو جبراً شرکت کے لئے زور دیتا تھا۔ سی پی آئی ماوسٹ تنظیم کا یہ ایک مضبوط رکن تصور کیا جاتا ہے۔ پولیس نے کملیشور راؤ کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔