اے پی میں مزید 21معاملات، کورونا متاثرین کی تعداد 402ہوگئی

   

حیدرآباد 11 اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش میں مزید 21 معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ۔جمعہ کی شب سے ہفتہ کی صبح تک یہ نئے معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 402 تک جاپہنچی۔ ضلع گنٹور میں 14، ضلع کرنول میں 5، ضلع پرکاشم میں پانچ، ضلع کڑپہ میں ایک نیا معاملہ درج کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں جملہ 909 افراد کے کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جس میں 37 مثبت پائے گئے۔ محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ ریاست میں اب تک 6 افراد کی اس مرض سے موت واقع ہوئی ہے اور 11 افراد کے روبہ صحت ہونے پر ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف ہاسپٹلوں میں جملہ 385 افراد زیر علاج ہیں۔ ضلع واری تفصیلات اس طرح ہے۔ ضلع اننت پور 15، ضلع چتور 20، ضلع مشرقی گوداوری 17، ضلع گنٹور 72، ضلع کڑپہ 30، ضلع کرشنا 35، ضلع کرنول 35، ضلع نیلور 48، ضلع پرکاشم 41، ضلع سریکاکلم 0، ضلع وشاکھاپٹنم 20، ضلع وجیانگرم 0 اور ضلع مغربی گوداوری 22۔ اس طرح ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 402 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جن افراد کو روبہ صحت ہونے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی ہے ، ان کی تعداد 11 ہے۔ ان افراد کا مختلف اضلاع جیسے ضلع چتور ایک، ضلع مشرقی گوداوری ایک، ضلع کرشنا تین، ضلع نیلور ایک، ضلع پرکاشم ایک اور ضلع وشاکھا پٹنم 4۔