حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ریاست میں ولیج والینٹرس کی مخلوعہ 9 ہزار 674 جائیدادوں پر تقررات کیلئے راست تقررات کی ہدایت دی گئی ہے۔ یکم تا 30 نومبر گرام والینٹرس کے تقررات کے مرحلہ کو مکمل کرلیا جائے گا جبکہ منتخب امیدواروں کو یکم ڈسمبر سے ڈیوٹی الاٹ کی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومت سے سرکاری سطح پر تمام ضلع کلکٹرس کو باضابطہ ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یکم نومبر تک 18 تا 35 سال مکمل کرنے والے ایس ایس سی کامیاب امیدواروں سے ولیج والینٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔