اے پی میں ٹی وی جرنلسٹ کی کورونا وائرس سے موت

   

Ferty9 Clinic

تروپتی ۔ تروپتی میں ایک 43 سالہ ٹی وی جرنلسٹ کورونا وائرس کی وجہ سے دوران علاج فوت ہوگیا ۔ 12 جون کو یہ کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا تھا اور اسے کڑپہ میں ایک کورونا علاج کیلئے مختص دواخانہ میںشریک کیا گیا تھا ۔ وہ ایک معروف تلگو ٹی وی چینل کیلئے کام کرتا تھا ۔ اسے 14 جولائی کو ایک دوسرے دواخانہ کو منتقل کیا گیا تھا ۔ آج شام اس کی موت واقع ہوگئی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والا یہ دوسرا جرنلسٹ ہے ۔