اے پی میں پادری نے خاتون کی عصمت دری کی

   

حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی)اے پی میں ایک پادری نے خاتون کی عصمت دری کی۔یہ واقعہ ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم میں دو دن پہلے پیش آیا تاہم متاثرہ خاتون کے پولیس سے تاخیر سے رجوع ہونے کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔اس خاتون نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ 28سالہ پادری جوئیل راچرلہ نے اس کی عصمت دری کی۔جوئیل گزشتہ چند ہفتوں سے خاتون کے گھر جارہا تھا۔یہ خاتون بھی اتوار کو دعائیہ اجتماع کے لئے چرچ جاتی تھی۔چند ہفتے پہلے پادری متاثرہ کے گھر گیا۔اس نے خاتون کی چند تصاویر لیں اور بعض سیلفی تصاویر بھی لیں۔بعد ازاں اس نے جنسی خواہش کی تکمیل نہ کرنے پر ان تصاویر میں چھیڑ خانی کرتے ہوئے ان کو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی۔پادری نے متاثرہ کو قابل اعتراض پیامات اور تصاویر روانہ کئے ۔وہ اس کے مکان گیا اور اس کی عصمت دری کی۔اس وقت خاتون کے ارکان خاندان گھر سے گئے ہوئے تھے ۔اس خاتون کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے اس پادری کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جو اس واقعہ کے بعد سے فرار ہے ۔متاثرہ کو طبی جانچ کے لئے ہاسپٹل لے جایاگیا۔