امراوتی 14 مئی ( پی ٹی آئی ) کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی مشکلات کے باوجود آندھرا پردیش میں کسانوں کو وائی ایس آر ریتو بھروسہ ۔ پی ایم کسان اسکیم کی رقمی امداد کی پہلی قسط کل جمعہ کو کسانوں کے بینک اکاونٹس میں منتقل کردی جائے گی ۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو تین مراحل میں سالانہ 13,500 روپئے کی امداد ملتی ہے ۔ پہلی قسط 7500 روپئے کی ہوتی ہے جبکہ دوسری 4000 اور تیسری 2000 روپئے ہوتی ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پہلی قسط 7500 روپئے کل جمعہ کو کسانوں کے بینک اکاونٹس میں منتقل کردینے کی ہدایت دی ہے ۔ جملہ 3,675 کروڑ روپئے کی تقسیم عمل میں آئیگی ۔