حیدرآباد۔ آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2432افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے اور44افراد کی موت ہوئی۔ محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان نئے معاملات میں دیگر ریاستوں کے 20افراد شامل ہیں۔نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع گنٹور ہے جہاں 468نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے ۔دوسرے نمبر پر 403معاملات کے ساتھ ضلع کرنول ہے ۔سب سے کم 49 معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع وجیانگرم میں درج کئے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ معاملات ضلع کرنول میں ریکارڈ کئے گئے۔
