اے پی میں کورونا متاثرین کی تعداد 1833تک جاپہنچی

   

حیدرآباد 7مئی (یواین آئی) اے پی میں کورونا وائرس کے 56نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس تلگو ریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے ۔نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر1833تک جاپہنچی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کرشنامیں درج کئے گئے ہیں۔اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 16افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ضلع گنٹورہے جہاں 10معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر ضلع کرنول جہاں 7نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔اضلاع مغربی گوداوری،سریکاکلم،پرکاشم،مشرقی گوداوری اور چتور میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 540معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے ۔دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 373معاملات درج کئے گئے ہیں۔