حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی)اے پی میں کورونا متاثرین کی تعداد 226تک جاپہنچی۔کل شب 9بجے سے آج صبح 9بجے تک جملہ 34مثبت معاملات درج کئے گئے ۔محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔اس طرح ریاست میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 226ہوگئی۔ضلع واری طورپر مثبت متاثرین کی تعداد کی تفصیلکے مطابق ضلع اننت پور3،ضلع چتور17،ضلع مشرقی گوداوری 11،ضلع گنٹور30،ضلع کڑپہ 23،ضلع کرشنا28،ضلع کرنول 27،ضلع نیلور34،ضلع پرکاشم 23،ضلع سریکاکلم 0،ضلع وشاکھاپٹنم 15،ضلع وجیانگرم 0 اور ضلع مغربی گوداوری 15۔اس طرح ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 226ہوگئی ہے ۔