امراوتی 5 مئی (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں خوفناک وباء کوویڈ ۔ 19 کے مزید 67 کیسیس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی ان کی مجموعی تعداد 1,717 تک پہونچ گئی۔ ضلع کرشنا میں آج مزید ایک کورونا پازیٹیو مریض کی موت ہوگئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباء سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی۔ ذرائع نے کہاکہ نئے کیسیس میں گجرات سے واپس ہونے والے 14 افراد بھی شامل ہیں۔ طبی بلیٹن میں تفصیلات کے بغیر صرف یہ کہا گیا ہے کہ وہ گجرات کے مبلغین ہیں۔ کورونا وائرس کے 65 مریضوں کو آج دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔