امراوتی 6 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کا ایک بھی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت و طبابت نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جملہ 24 نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں جن میں 20 کی رپورٹ منفی آچکی ہے جبکہ مزید چار کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری ( ہیلت ) کے ایس جواہر ریڈی نے کہا کہ ہم نے اس وائرس پر قابو پانے اور کنٹرول کرنے اور اس سے متاثر ہونے سے بچنے کیلئے اقدامات میںشدت پیدا کردی ہے اور نگرانی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 361 افراد میں 130 لوگ فی الحال گھروں میں تنہائی میں رکھے گئے ہیں جبکہ 218 افراد نے نگرانی کا دورانیہ پورا کرلیا ہے ۔ مزید 13 مسافرین دواخانوں میں ہیں۔