حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی) آندھراپردیش حکومت نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں اور اس وبا کے تصدیق شدہ مریضوں کا ڈاکٹر وائی ایس آرآروگیہ شری اسکیم کے تحت علاج کرنے کے لئے 15نئے طریقہ کار کو شامل کیا ہے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ صحت نے اس سلسلہ میں ہدایات جاری کیں۔ اس تجویز میں آروگیہ شری اسکیم کے تحت 15نئے طریقہ کار کو شامل کیاگیا ہے ۔اس کی سفارش ماہرین امراض شش کی جانب سے کی گئی تھی جس پر غور کرتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔اس ہدایت کے مطابق ہاسپٹلس کو چاہئے کہ وہ مقامی صحت کے حکام کی درخواست پر مشتبہ اور تصدیق شدہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کریں۔علاج کے دوران احتیاطی اقدامات بھی کئے ۔
