اے پی میں کورونا وائرس کے نئے 264معاملات درج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد16جون(سیاست نیوز )اے پی میں کورونا وائرس کے نئے 264معاملات درج کئے گئے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 15,911نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 264مثبت پائے گئے ۔محکمہ صحت وطبابت نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔ان میں بیرونی ریاستوں اور بیرونی ممالک سے واپس افراد کی تعداد71ہے ۔دیگر ریاستوں اور بیرونی ممالک سے آنے والوں کو ملا کر ریاست میں اب تک 6720معاملات درج کئے گئے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو افراد کی موت ہوئی۔ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر88ہوگئی۔ان میں ایک کا تعلق چتور اور دوسرے کا پرکاشم ضلع سے ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہاگیا ہے کہ کوویڈ19سے 81افراد روبہ صحت ہوگئے جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ریاست میں اس وائرس سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2851ہوگئی ہے ۔ریاست میں ہنوز 2341سرگرم معاملات ہیں۔