حیدرآباد۔10جون( ّسیاست ڈاٹ کام)اے پی میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے کیونکہ 218نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے ہیں۔اس طرح اس وبا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5247تک جاپہنچی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بیرونی ممالک سے واپس آنے والے افراد کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔مختلف بیرونی ممالک سے واپس ہونے والے 56 افراد میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ 136 مقامی جبکہ دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 26 افراد بھی نئے مریضوں میں شامل ہیں۔مشرقی گوداوری ضلع میں ایک مریض کی موت ہوگئی۔اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر78ہوگئی ہے۔