اے پی میں کورونا کے مزید50کسیس ‘ جملہ تعداد 1980

   

حیدرآباد10؍مئی (سیاست ڈاٹ کام) اے پی میں کورونا وائرس کے 50نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے ۔نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر1980تک جاپہنچی ‘ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے کسیس سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع چتورمیں درج کئے گئے ہیں۔اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 16افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ضلع کرنول رہاجہاں 13معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ اضلاع وجیانگرم،سریکاکلم، مغربی گوداوری اور مشرقی گوداوری میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے –