اے پی میں کورونا کے نئے 68معاملات درج

   

حیدرآباد27مئی (یواین آئی) اے پی میں کورونا کے نئے 68معاملات درج کئے گئے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9664نمونے حاصل کئے گئے تھے ۔اس طرح ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر2787تک جا پہنچی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ دس افراد کو روبہ صحت ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ریاست میں جملہ 1913افراد کے روبہ صحت ہونے پر ان کو مختلف ہاسپٹلس سے ڈسچارج کیاگیا۔اب تک ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 58ہوگئی ہے ۔