اے پی میں کورونا کے 110کیسیس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد31مئی (یواین آئی)اے پی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9370افراد کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 110افراد مثبت پائے گئے ۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان متاثرین میں دوسری ریاستوں سے آنے والے 12افراد بھی شامل ہیں۔ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3571تک جاپہنچی۔اس وبا سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔اس طرح مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 62تک جاپہنچی ہے ۔اب تک مختلف ہاسپٹلوں میں علاج کے لئے 2135افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔فی الحال مختلف ہاسپٹلوں میں 845افرادزیرعلاج ہیں۔