حیدرآباد13اپریل (یواین آئی)اے پی میں کورونا کے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور موجودہ طورپر نئے 12معاملات درج کئے گئے ہیں۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔گذشتہ شب 9بجے سے پیر کو 10بجے دن تک یہ نئے معاملات درج کئے گئے ۔محکمہ صحت نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔تازہ طورپر درج معاملات میں ضلع گنٹور میں 8،ضلع کرشنا،مغربی گوداوری میں ایک ایک معاملے شامل ہیں۔اس طرح ریاست میں اس موذی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 432تک پہونچ گئی ہے ۔ضلع واری سطح پر متاثرین کی تعداد اس طرح ہے ۔ضلع اننت پور15،ضلع چتور23،ضلع مشرقی گوداوری 17،ضلع گنٹور90، ضلع کڑپہ 31،ضلع کرشنا36، ضلع کرنول 84،ضلع نیلور52، ضلع پرکاشم 41، ضلع سریکاکلم صفر،ضلع وشاکھاپٹنم 20، ضلع وجیانگرم صفراورضلع مغربی گوداوری 23 شامل ہیں۔اس طرح ریاست میں اس موذی وائرس کے متاثرین کی تعداد 432ہے جبکہ روبہ صحت ہونے والے جن 12افراد کو گھرجانے کی اجازت دی گئی، ان میں ضلع چتورکا ایک،ضلع مشرقی گوداوری کا ایک،ضلع کرشنا کے چار،ضلع نیلور کا ایک،ضلع پرکاشم کا ایک اور ضلع وشاکھاپٹنم کے چارشامل ہیں۔