اے پی میں کورونا کے 473 مریض، گنٹور سرفہرست

   

امراوتی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد راتوں رات اچانک ہولناک اضافہ کے ساتھ 473 تک پہونچ گئی اور تاحال 9 افراد فوت ہوچکے ہیں جہاں پیر کی شام کورونا مثبت کیسیس کیت عداد 439 تھی لیکن منگل کو تقریباً 50 کا اضافہ ہوگیا۔ گنٹور اس ریاست کا بدترین متاثرہ ضلع ہے جہاں کوویڈ ۔ 19 کے سب سے زیادہ مریض پازیٹیو پائے گئے۔ اس سے پہلے کرنول ان مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے آندھراپردیش میں سرفہرست تھا۔ ضلع کرشنا میں مزید 8 ، کرنول میں 7 ، اننت پور میں 2 اور نیلور میں ایک مریض کی شناخت ہوئی۔ گنٹور 109 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہوگیا ہے۔ کرنول 91 کے ساتھ دوسرے اور نیلور 56 کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔