اے پی میں کورونا کے60 نئے کیسس، 2 فوت

   

امراوتی۔/6 مئی، ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ 3 مقامات میں آج مزید کئی پازیٹو کیسس پائے گئے جبکہ چند باہر سے آنے والے افراد نے بھی اس وباء میں اضافہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی چہارشنبہ کو کوویڈ 19 مثبت پائے جانے والے 60 افراد کا پتہ چلا جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس پازیٹو کیسس کی تعداد 1,777 ہوگئی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں اور متوفیوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی جبکہ 140 مریض صحت یابی کے بعد دواخانوں سے ڈسچارج کردیئے گئے۔ 60 نئے کیسس میں 12 کا گجرات اور ایک کا کرناٹک سے تعلق ہے یہ تمام 29 مبلغین کے ایک گروپ کی شکل میں جنوری کے دوران ضلع اننتا پورم پہنچے تھے وہ تمام ایک ساتھ قیام پذیر تھے اور حال ہی میں کورنٹائن کے مرکز کو منتقل کئے گئے تھے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک کورونا پازیٹو مریض کی شناخت کا ہنوز انکشاف نہیں کیا گیا۔ آندھرا پردیش میں کرنول، گنٹور اور کرشنا بدترین متاثرہ اضلاع ہیں جہاں علی الترتیب 17،12 اور14 نئے کیسس درج کئے گئے۔ کرنول اور کرشنا میں ایک ، ایک موت ہوئی۔