اے پی میں گروپI اور IIکیلئے عنقریب اعلامیہ کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن گروپ I اور گروپ II جائیدادوں پر تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ جاری کرے گا۔ صدرنشین پبلک سرویس کمیشن گوتم سوانگ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ستمبر میں گروپ I نوٹیفکیشن سے متعلق مینس امتحانات 3 تا 10 جون منعقد ہوں گے۔ گروپ I جائیدادوں پر تقررات کیلئے یہ امتحان ہوگا۔ جاریہ سال 8 جنوری کو پریلمس امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مینس امتحانات کے 19 دن بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ گوتم سوانگ نے بتایا کہ 6455 امیدوار مینس امتحانات کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔ 3 جون سے مینس امتحانات دس اضلاع کے 11 مراکز پر منعقد ہوں گے۔ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک امتحان کا وقت رہے گا۔ صبح 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت رہے گی۔ صرف 15 منٹ کی رعایت رہے گی۔ر