حیدرآبادحیدرآباد ۔10 مئی(یو این آئی) اے پی کے ضلع چتور میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کیا۔ان مزدوروں جن کا تعلق مغربی بنگال،اترپردیش سے ہے ،نے مطالبہ کیا کہ ان کو ان کے آبائی مقام بھیجا جائے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ 40دن سے ان کو نظرانداز کیاجارہا ہے ۔ان کو یہاں مشکلات کاسامنا ہے ، ان کو ان کی آبائی ریاستوں کو بھیجنے کو یقینی بنایاجاناچاہئے ۔