اے پی میں 10 مارچ کے بعد سے 12.60 کروڑ روپئے ضبط

   

امراوتی 19 مارچ ( پی ٹی آئی ) انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کے حصہ کے طور پر آندھرا پردیش میں مختلف ایجنسیوں نے 10 مارچ کے بعد سے اب تک 12.60 کروڑ روپئے ضبط کئے ہیں۔ اس کے علاوہ تین اہم سیاسی جماعتوں کو سوشیل میڈیا پر انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والے پوسٹس کرنے پر نوٹسیں بھی جاری کی گئی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے یہ بات بتائی ۔