اے پی میں 15 اگست سے خواتین کو آر ٹی سی میں مفت سفر کی سہولت

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں 15 اگست سے خواتین کو آر ٹی سی میں مفت سفر کی سہولت کا آغاز ہوگا۔ تلگو دیشم پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے موقع پر خواتین کو مفت سفر کی سہولت کا وعدہ کیا تھا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نارائنا نے کہا کہ انتخابی وعدہ کی تکمیل کا 15 اگست سے آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم زیر قیادت این ڈی اے حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھراپردیش ہر محاذ پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے ذریعہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ سابق وائی ایس آر کانگریس حکومت نے عوام پر ٹیکس کا بوجھ عائد کیا لیکن عوام کی بھلائی پر توجہ نہیں دی۔1