اے پی میں 40 ہزار افراد کے کورونا معائینے منفی پائے گئے

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ /22 اپریل ( پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے دعویٰ کیا ہے کہ کوویڈ۔19 کے مشتبہ افراد کے معائنوں کے اعتبار سے اے پی سارے ملک میں سرفہرست ہے جہاں پر 10 لاکھ افراد کے منجملہ 830 افراد کے معائنے کئے گئے ہیں ۔ ریاستی محکمہ صحت و طبابت نے کہا ہے کہ تاحال 41512 افراد کے کوویڈ۔19 معائینے کئے جن کے منجملہ 40,699 منفی پائے گئے ۔ کسی بھی ریاست میں اس حد تک بڑے پیمانے پر یہ معائنے نہیں کئے ۔ اس بیان کے مطابق آندھراپردیش کے بعد ان معائنوں کے اعتبار سے راجستھان کو دوسرا مقام حاصل ہے جہاں ہر 10 لاکھ میں 809 افراد کے معائنے کئے گئے ہیں ۔ آندھراپردیش کے متعدد اضلاع کوویڈ۔19 سے بری طرح متاثر ہوئے ۔ کرنول ، گنٹور اور نیلور بدترین متاثر اضلاع ہیں ۔ آندھراپردیش میںکورونا وائرس کیسیس میں اضافہ جاری ہے ۔