امراوتی ۔ 25مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے ضمن میں ضابطہ اخلاق کے سختی کے ساتھ نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے کی گئی کارروائی کے طور پر کئے جارہے دھاؤں میں حکام نے 55کروڑ روپئے نقد ، سونے اور چاندی کابھاری ذخیرہ اور 12کروڑ روپئے مالیتی شراب ضبط کرلیا ۔ چیف الکٹورل آفیسر گوپال کرشنا دیویدی نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ 10مارچ سے تاحال 55کروڑ روپئے نقد ، 91کیلو سونا ،230 کیلو چاندی اور 120 گاڑیاں ضبط کیگئی ہیں ۔ پولیس ، انکم ٹیکس ، آبکاری اور نشہ بندی کی خصوصی ٹیم نے اپنی کارروائیوں کے دوران 12کروڑ روپئے مالیتی 2.5لاکھ لیٹر شراب اور دیگر اشیاء ( کپڑے ) ضبط کئے گئے جو ووٹروں میں تقسیم کرنے کے مقصد سے منتقل کئے جارہے تھے ۔