اے پی میں68 تازہ کوویڈ کیس

   

امراوتی۔/20مئی ، ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا جبکہ ریاست میں 38 تازہ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومت کے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسوں کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی جملہ تعداد بڑھ کر 2557 ہوگئی۔ آج کی واحد موت کرنول میں ہوئی جس کے ساتھ ریاست میں متوفیوں کی تعداد 53 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے تازہ معاملوں میں سے 10 کا تعلق چینائی سے ہے۔