حیدرآباد۔ یکم مارچ (یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے اونگول میں ایک بس میں لگی آگ نے دیگر8 بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجہ میں یہ 9بسیں جل کر مکمل خاکستر ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔آگ کے شعلے بلند تھے ۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ٹہری ہوئی ان بسوں کو لگی آگ کا کثیف دھواں کافی دور سے نظر آرہا تھا۔اس پیش آئے اس اچانک واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔