اے پی : نعش پارسل کرنے کے معاملے میں ملزز گرفتار

   

حیدرآباد 27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مغربی گوداوری پولیس نے نعش پارسل کئے جانے کے معاملے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور پتہ چلایا ہے کہ یہ نعش پرلیا کی ہے جسے قتل کردیا گیا تھا ۔ اس کیس میں پولیس نے مشتبہ شخص سریدھر ورما کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شدت کے ساتھ تحقیقات پر یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس قتل میں ملزم کی بیویوں کا بھی رول بتایا گیا ہے ۔ سریدھر سے تفتیش میں پولیس کو پتہ چلا کہ اس کی تیسری بیوی سشما اور ان کی دس سالہ لڑکی نے اس سنگین جرم میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سریدھر نے اپنی دو بیویوں کے ساتھ مل کر اپنی سالی تلسی کی جائیداد ہڑپ کرنے یہ منصوبہ تیار کیا تھا ۔کہا گیا ہے کہ سریدھر کی پہلی بیوی اور دو بیٹیاں گاندھی نگر میں مقیم ہیں جبکہ اس کی دوسری بیوی ریوتی اپنے بچوں کے ساتھ مگلتھر میں مقیم ہے ۔ اس نے اپنی بہن تلسی کی جائیداد ہڑپنے اس سازش میں اہم رول ادا کیا تھا جس کے بعد یہ قتل کی واردات پیش آئی ۔