حیدرآباد/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ریاست میں ولیج سکریٹریٹ انجینئرنگ اسسٹٹس کا امتحان 9 اضلاع میں روک دینے احکام جاری کئے۔ یکم ستمبر تا 8 ستمبر ولیج سکریٹریٹ تحریری امتحانات کیلئے انتظامات کی تکمیل کے بعد امیدواروں کو مایوسی ہونا پڑا۔ گنٹور، نیلور، اننت پور، چتور ڈسٹرکٹ کے ماسواء دیگر تمام 9 اضلاع میں تحریری امتحان روک دیا گیا۔ کڑپہ پنچایت راج انجینئرنگ شعبہ میں سائیٹ انجینئرس ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے جن کا ادعا تھا کہ ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے حکومت اقدامات کرے۔ اسٹاف کی اپیل پر دو ہفتوں میں مطالبہ کی یکسوئی کرنے تحریری امتحان کو روک دینے کی ہدایات دی گئیں۔
