اے پی و تلنگانہ پولیس عملہ کی تقسیم پر بات چیت

   

Ferty9 Clinic

دو تلگوریاستوں کے پولیس سربراہان کا راج بھون میں اجلاس

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں کے پولیس سربراہوں کا ایک اجلاس راج بھون میں منعقد ہوا اور پولیس عملہ کی تقسیم کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم
مہندر ریڈی اور آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس آر پی ٹھاکر نے راج بھون میں اجلاس میں شرکت کی اور کمل ناتھن کمیٹی کے رہنمایانہ خطوط کی بنیاد پر پولیس عملہ کی تقسیم پر بات چیت کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نان کیڈر) کے رتبہ کے عہدیداروں کے تبادلے کئے جانا ابھی باقی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں کے سربراہ عنقریب ایک مرتبہ پھر اجلاس منعقد کریں گے اور بعدازاں اِس کی تفصیلی رپورٹ گورنر کو پیش کی جائے گی۔ یہ رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو بھی روانہ کی جائے گی تاکہ دونوں ریاستوں کے پولیس عملہ کی تقسیم کی راہ ہموار ہوسکے۔