وجئے واڑہ ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کرائم انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ ( اے پی سی آئی ڈی ) پولیس نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ سال کیے گئے دھاؤں میں 17 ریاستوں کے 1506 بچوں کو جنہیں کاموں میں لگایا گیا تھا کام چھڑا کر بچایا گیا ۔ ان میں مختلف ریاستوں کے 984 کمسن بچے غربت کی وجہ کام کررہے تھے ۔ سی آئی ڈی عہدیداروں کی جانب سے کی گئی ایک اسٹیڈی میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ سی آئی ڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل این سنجے نے کہا کہ ’ یہ دھاوے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹس کی جانب سے ’آپریشن سویچھا ‘ کے تحت ریاست کے مختلف مقامات پر چار مرحلوں میں کئے گئے‘۔ مسٹر سنجے نے کہا کہ ’ اس میں بہت ہی درد ناک بات یہ ہے کہ ان دھاوں میں ، جو اے ایچ ٹی یو عہدیداروں کی جانب سے محکمہ لیبر کے عہدیداروں اور بعض این جی اوز کے تعاون و اشتراک سے کئے گئے ، پانچ سال سے کم عمر کے ساتھ بچوں اور چھ تا دس سال عمر کے بچوں کو کام چھڑا کر بچایا گیا ‘ ۔۔