اے پی پی ایس سی گروپ ۔ 1 مینس امتحان کے نتائج کا اعلان

   

حیدرآباد 14 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن گروپ ۔ 1 مینس امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور 259 امیدوار انٹرویو مرحلہ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ یہاں گروپ ۔ 1 کی جملہ 111 جائیدادیں ہیں اور جملہ 39 امیدواروں کا اسپورٹس کوٹہ سے انتخاب بھی عمل میں آچکا ہے ۔ آندھرا پردیش پبلک سرویش کمیشن نے گروپ ۔ 1 امتحان کے اندرون 34 دن نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ ریاست میں امیدواروں کو روزگار کی فراہمی موثر اور شفاف انداز میں کرنے کیلئے نتائج کا بروقت اعلان کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 3 تا 10 جون منعقدہ امتحان میں جملہ 5,035 امیدواروں نے شرکت کی تھی اور ان کے منجملہ 259 امیدوار انٹرویو مرحلہ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ ۔ منتخب امیدواروں کے انٹرویوز کا 2 اگسٹ سے آغاز کیا جائیگا ۔ یہ سارا عمل اے پی پی ایس سی صدر نشین گوتم سوانگ کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے ۔