حیدرآباد 23 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 1 خدمات رکروٹمنٹ کیلئے قطعی مرحلہ کے انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ انٹرویوز 2 تا 11 اگسٹ منعقد کئے جائیں گے جبکہ 5 اور 6 اگسٹ کو تعطیل رہے گی ۔ انٹرویو کیلئے منتخب امیدواروں کو ان کی تواریخ سے مطلع کردیا گیا ہے ۔یہ انٹرویوز اے پی پی ایس سی کے دفتر وجئے واڑہ میں ہونگے ۔ ہر روز 30 امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے ۔ دوران انٹرویو اسنادات کی تنقیح ہوگی ۔ جملہ 259 امیدوار انٹرویو مرحلہ کیلئے کوالیفائی ہوئے ہیں۔