اے پی کابینہ کا 27نومبرکو اجلاس

   

حیدرآباد،25 نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش کابینہ کا اجلاس اس ماہ کی 27تاریخ کو 11بجے دن منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کریں گے ۔اس اجلاس میں اسمبلی کے مجوزہ سیشن کے ساتھ ساتھ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اہم بلس کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔علاوہ ازیں ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ریاست میں کانکنی کی لیز کی منسوخی پر کابینہ میں اہم فیصلہ لئے جانے کی توقع ہے ۔ریاست میں ریت کے مسئلہ پر بھی اس اجلاس میں تبادلہ خیال کی توقع ہے ۔