اے پی کشتی سانحہ : مہلوکین کی تعداد28 ہوگئی

   

حیدرآباد17ستمبر(سیاست نیوز) آندھراپردیش کی دریائے گوداوری میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ کے تیسرے دن بھی راحت کام جاری ہیں۔اس سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد 28ہوگئی ہے کیونکہ لاشیں ایک کے بعد دیگر نکالی جارہی ہیں۔آج12لاشیں نکالی گئیں۔دھولیشورم کاٹن بیریج کے قریب یہ دو لاشیں دستیاب ہوئیں۔مغربی گوداوری ضلع کے پولاورم منڈل کے کوتہ پٹی سیما علاقہ کے قریب سے ایک اور لاش نکالی گئی۔لاش کے جیب سے ملے کاغذات سے پولیس نے اس بات کا پتہ چلایا کہ اس کا تعلق حیدرآباد کے مادھاپور سے ہے اور اس کا نام سائی کمار ہے ۔پولاورم کی ریت میں کل ایک لاش پائی گئی تھی۔کچولورو،کافور ڈیم کے قریب بھی ایک لاش پائی گئی تھی۔تاڑلہ پاڈی کے قریب ایک، دھولیشورم کے قریبایک اور لاش ملی۔دھولیشورم کی 17ویں نمبرکی گیٹ کے قریب پائی گئی لاش کی شناخت عہدیداروں نے کشتی سانحہ میں ہلاک شخص کے طورپر کی ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے راجہ مہیندراورم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔