حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسس کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 41713 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے10057 کا نتیجہ پازیٹیو رہا ہے۔ ریاست میں 8 افراد کورونا سے فوت ہوئے جن میں وشاکھاپٹنم 3 ، چتور، گنٹور، نیلور، سریکاکولم اور وجئے واڑہ میں ایک، ایک موت ریکارڈ کی گئی۔ کورونا سے 1222 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 44935 ہوچکی ہے۔ وشاکھاپٹنم میں سب سے زیادہ 1827 کیسس درج کئے گئے جبکہ چتور 1822 کیسس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر اضلاع میں اننت پور 861 ، مشرقی گوداوری 919 ، گنٹور 943 ، کڑپہ 482 ، کرشنا 332 ، کرنول 452 ، نیلور 698 ، پرکاشم 716 ، سریکاکولم 407 ، وجیا نگرم 382 اور مغربی گوداوری میں 216 کیسس منظر عام پر آئے۔