اے پی : کورونا کے 8,555 نئے پازیٹیو کیس

   

جملہ تعداد 1.58 لاکھ ہوگئی ۔ 67 تازہ اموات
امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے انتہائی شدت کے ساتھ پھیلاو کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو ایک دن میں متاثرین کی تعداد میں8,555 نئے کیسوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1.58 لاکھ ہوگئی ہے ۔ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 تازہ اموات ہوئی ہیںجس کے نتیجہ میں ریاست میںا ب تک فوت ہونے والوں کی تعداد 1,474 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک دن میںجملہ 6,272 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش میں مزید 74,404 ایکٹیو کیس موجود ہیں جبکہ جملہ 82,886 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں اب تک جملہ 20.65 لاکھ کورونا معائنے کئے گئے ہیں جن کے بعد ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح 7.69 فیصد تک جا پہونچی ہے ۔کہا گیا ہے کہ وشاکھاپٹنم ضلع میں کور ونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں شدت سے اضافہ ہو رہا ہے اور ایک دن میں یہاں 1,227 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک کے جملہ متاثرین کی تعداد 13,147 تک جا پہونچی ہے ۔ علاوہ ازیں مشرقی گوداوری ضلع میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی ہے اور وہاں 930 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔