حیدرآباد 28 جنوری ( سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز کونسل کو منسوخ کرنے کے لئے گزشتہ روز اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد اے پی حکومت نے مرکز کو بھیج دی ہے ۔ساتھ ہی اس سلسلہ میں پیش کردہ قرارداد پر کی گئی رائے دہی کی تفصیلات اور بل سے متعلق مختلف امور سے بھی مرکز کو واقف کروایاگیا۔یہ تفصیلات مرکزی کابینی سکریٹری،داخلہ،وزارت قانون کو بھیجی گئی ہیں۔