اے پی کونسل کے صدرنشین کے عہدہ کا نوٹیفکیشن

   

حیدرآباد 6 فروری ( یو این آئی) آندھر ا پردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین کے عہدہ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔بدھ کی صبح کونسل کے انچارج صدرنشین ریڈی سبرامنیم نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ۔آج شام تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں جبکہ کل صبح صدرنشین کے عہدہ پر انتخاب ہوگاتاہم حکمران جماعت تلگودیشم کی طرف سے سمجھاجاتا ہے کہ ایم اے شریف کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔