حیدرآباد، 28/ اگست (یواین آئی) اب جبکہ آندھراپردیش میں تعلیمی ادارہ کھولے جارہے ہیں، حکومت نے کوویڈ کو سے روکنے اقدامات میں تیزی پیداکردی ہے ۔ چیف منسٹر نے عوام کی سلامتی کیلئے تیسری لہر کیلئے تیار رہنے کی خواہش کی ہے ۔ہفتہ کو ریاست میں خصوصی مہم چلائی گئی جس کے ذریعہ کورونا کے ٹیکے 18برس سے زائد عمر کے افراد کو دیئے جارہے ہیں۔حکام نے ٹیکوں کے لئے دوہزار سے زائد مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ ریاست بھر میں تاحال 2.77کروڑسے زائد افراد کو کوویڈ کے ٹیکے دیئے گئے ۔