اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔12دسمبر ( یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کیلئے مساعی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ متحدہ آندھرا پردیش ریاست کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا وعدہ اُس وقت کی منموہن سنگھ کی زیرقیادت یوپی اے حکومت نے وعدہ کیا تھا۔کومٹ ریڈی نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش کی مدد کرنے کا وعدہ کیاگیا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے موقع پر جو وعدے کئے گئے تھے اُس کو موجودہ حکومت پورا نہیں کررہی ہے ۔