حیدرآباد: آندھراپردیش کو آج ایک بڑی راحت نصیب ہوئی ہے کیونکہ ہفتہ کی صبح وجئے واڑہ کے گناورم ایرپورٹ پر کوویڈ ٹیکوں کے پانچ لاکھ ڈوز پہنچ گئے ۔16اپریل کو وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے 45برس سے زائد عمر کے افراد کے لئے مزید60لاکھ کوویڈ19کے ڈوز فراہم کرنے کی خواہش کی تھی۔اپنے مکتوب میں جگن نے کہا تھا کہ اے پی نہ صرف یومیہ تقریبا6لاکھ افراد کو ٹیکہ دینے کا اہل ہے بلکہ یہ دیگر ریاستوں کے لئے رول ماڈل بھی بن گیا ہے لیکن ہم اس مہم کو جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ ٹیکوں کا اسٹاک ختم ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاتھا کہ ٹیکوں کے مناسب اسٹاک کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران تمام غیر محفوظ افراد کو ٹیکہ دینے کا ہمارا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔قبل ازیں اے پی کو دو مرحلوں میں تقریبا6.40لاکھ کوویڈ کے ڈوز حاصل ہوئے تھے ۔12اپریل کو ریاست کو 4.40لاکھ اور13اپریل کو مزید دو لاکھ ڈوز حاصل ہوئے ۔