حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی)طبی تعلیم کے کورس میں داخلہ کیلئے تربیت حاصل کرنے راجستھان پہنچی اے پی کی بعض طالبات لاک ڈاون کی وجہ سے پھنس گئیں۔ یہ طالبات راجستھان کے کوٹہ میں ایک انسٹی ٹیوٹ میں کوچنگ حاصل کرنے کیلئے گئی تھیں۔لاک ڈاون کی وجہ سے ان کے علاقہ کے اس تعلیمی ادارہ کوعارضی طورپر بند کردیاگیاجس پر یہ طالبات مقامی ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ان ہاسٹلس میں مقیم دوسری طالبات کو ان کی ریاستوں کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا۔اے پی سے تعلق رکھنے والی طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ کا کوئی بھی انتظام نہیں کیاگیا۔لاک ڈاون کی وجہ سے یہ طالبات مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں۔ان طالبات نے وزیراعلی جگن موہن ریڈی سے ایک ویڈیو پیام میں خواہش کی کہ ان کی آبائی ریاست واپسی کئے انتظامات کئے جائیں۔