حیدرآباد،16 جون(یواین آئی) اے پی کی خاتون وزیر داخلہ و نائب وزیراعلی ایم سُچترا نے آج صبح اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔سکریٹریٹ کے دوسرے بلاک میں واقع اپنے چیمبر میں پوجا کے بعد انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھال لی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاست میں لااینڈ آرڈر کی برقراری کے اقدامات کئے جائیں گے ۔لا اینڈ آرڈر کی برقراری کی ذمہ داری ہر ایک کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت پابند عہد ہے ۔پولیس ملازمین کو ہفتہ واری تعطیل دینے کا بھی وزریراعلی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور اس کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کیاجائے گا۔پولیس کے محکمہ میں مخلوعہ عہدوں کو جلد ہی پُر کیاجائے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے نئی ذمہ داری دینے پر وزیراعلی جگن موہن ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔
