اے پی کی سابق وزیر اکھیلا پریہ کی درخواست ضمانت مسترد

   


حیدرآباد۔ سکندرآباد کی ایک عدالت نے آندھرا پردیش کی سابق وزیر بی اکھیلا پریہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جن پر ایک سابق ہاکی کھلاڑی اور اس کے رشتہ داروں کے اغواء کا الزام ہے ۔ ملزمہ کے وکیل نے درخواست ضمانت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی موکلہ حاملہ ہے اس لئے انہیں ضمانت دی جانی چاہئے ۔ قبل ازیں عدالت نے اکھیلا پریہ کی یہ درخواست بھی مسترد کردی تھی کہ بہتر طبی سہولیات کیلئے انہیں دواخانہ منتقل کیا جائے ۔