حیدرآباد 18جنوری ( یواین آئی ) آندھراپردیش کے آئی اے ایس عہدیدار روی کوٹا آسام کے نئے چیف سکریٹری ہونگے ۔کوٹا 1993بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں، فی الحال اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ موجودہ چیف سکریٹری پبن کمار کی سبکدوشی کے بعد ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ تب تک وہ ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعتیں، کامرس خدمات انجام دیں گے ۔ فینانس سکریٹری کی اضافی ذمہ داری بھی ہوگی۔ وہ چیف سکریٹری دفتر میں آفیسرآن اسپیشل ڈیوٹی بھی ہونگے ۔روی کوٹا کا تعلق اے پی کے سریکاکولم سے ہے ۔ روی امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانہ میں مالیاتی سفارتکار رہ چکے ہیں۔