اے پی کے آئی پی ایس افسران کی تین دن کی تنخواہ کا عطیہ

   

امراوتی۔یکم اپریل، ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے آئی اے ایس افسران کے اقدام کی تقلید کرتے ہوئے کوویڈ۔19 وباء کے خلاف لڑائی کیلئے چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں تین دن کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈی جی ساوانگ اور آئی پی ایس آفیسرس اسوسی ایشن کے سکریٹری سی ایچ دوارکا تروملا راؤ نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور انہیں اس ضمن میں مکتوب پیش کیا ۔ دو دن قبل آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے بھی اپنے ارکان کی تین دن کی تنخواہیں چیف منسٹرس ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کا تھا۔ آئی اے ایس افسران کی طرح آئی پی ایس افسران کو بھی رواں ماہ ان کی مجموعی تنخواہ کا صرف 40 فیصد حصہ حاصل ہوگا کیونکہ ریاستی حکومت نے مالیہ کی شدید قلت کی وجہ بتاتے ہوئے 60 فیصد تنخواہوں کی ادائیگی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔