حیدرآباد5جون(یواین آئی) آندھرا پردیش اننت پور ضلع میں کووِڈ 19 کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس سے مقامی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پاتورو گاؤں کی ایک خاتون کو بخار، زکام اور کھانسی کی علامات کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں ٹسٹ کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ خاتون نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کرکے ہوم آئسولیشن میں رہنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صحت کے اصولوں پر عمل کریں۔تلنگانہ میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جہاں اب تک چار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل زیادہ خطرناک نہیں ہے لیکن طویل مدتی بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔