حیدرآباد ۔ 16 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) امیت گارگ آئی پی ایس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش و صدرنشین پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کی خدمات مرکزی حکومت کے حوالہ کی گئیں اور انہیں جوائنٹ ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ امیت گارگ بہت جلد اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ امیت گارگ کا شمار انتہائی فعال عہدیداروں میں کیا جاتا ہے ‘ جس کی وجہ سے حکومت آندھراپردیش نے انہیں گذشتہ عرصہ کے دوران صدرنشین پولیس رکرورٹمنٹ بورڈ ریاست کے آندھراپردیش کے عہدے پر فائز کیا تھا ۔ وہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں بھی مختلف اعلی و اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔